home remedies

کچن اور گھر یلوٹوٹکے

EjazNews

دہی جمانے کیلئے :
ایک عدد ہری مرچ دودھ میں ڈال لیں، دہی جلد جمے گی۔

کچیمچھلی:
اگر کچی مچھلی فریج میں رکھنی ہو تو اس پر کافی چھڑک دیں۔ مچھلی دیر تک تازہ رہے گی۔

مہندی کے رنگ کے لئے (سر پر لگانے کے لئے):
ایک ٹکڑا دنداسہ اور ایک چقندر کے ٹکڑے کاٹ لیں اس میں ثابت آملہ 15 سے 20 شامل کر کے چار گلاس پانی ڈال کر کے رکھ دیں۔ اب ایک چمچ چائے اور ایک پانی ملا کر پکائیں۔ جب ایک گلاس پانی رہ جائے تو مہندی کو ایک چمچ سرسوں کا تیل اور ایک لیموں کے رس کے ساتھ اس پانی میں ملا دیں۔ ایک گھنٹے کے بعد سر پر لگا لیں۔ ڈیڑھ گھنٹے کے بعد سر دھو لیں۔ بہت اچھا رنگ چڑھے گا۔

مہندی کے تیز رنگ کے لئے:
مہندی میں تھوڑی املی بھی بھگو دیں اور ایک گھنٹے کے بعد لگا ئیں رنگ تیز آئے گا۔
یا پھر مہندی میں تھوڑا تیل اور لونگ کے دانے ملا کر بھگوئیں اور ایک گھنٹے بھگونے کے بعد استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے

چیونٹیوں کے لئے:
جہاں چیونٹیاں ہوں سرکے کا چھڑکاو کر دیں۔

دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے:
دودھ ابالتے وقت ایک چٹکی میٹھا سوڈا ڈال دیں اور ٹھنڈی جگہ رکھ دیں۔ دودہ خراب نہیں ہوگا۔

دیمک کے لئے:
اگر آپ کے الماری، فرنیچر دروازوں کو کیڑا یا دیمک لگ جائے توکوئلے کی انگیٹھی میں گندھک چلائیں اور اس کی بو اور دھواں دیمک والی جگہ پر رکھ دیں، کیڑا اور دیمک مر جائیں گے۔

سیاہی کا داغ :
اگر کپڑے پر سیاہی کا داغ پڑ جائے تو اس پر سرکہ ڈال کر ہاتھ سے رگڑیں ،داغ صاف ہو جائے گا۔

گھر کے اندر کے پودوں کیلئے:
اگر پودے نہ بڑھ رہے ہوں تو ان تھوڑا سرکہ ڈال دیں۔

شیشے کے برتن کیلئے :
پانی میں تھوڑا سرکہ ملا کر اس سے برتن دھوئیں، برتن چک جا ئیں گے۔ اس کے علاوہ ماند پڑے زیورات، ٹوتھ برش اور فرنیچر کے داغ بھی سرکے سے صاف ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلوٹوٹکے

ماربل کے فرش کی صفائی :
فرش پر میٹھا سوڈا اور بلیج ملاکرلگادیں تھوڑی دیر بعد ہم سے دھولیں۔

فریج کی بو کیلئے:
کوئلہ یامیٹھا سوڈارکھیں۔ فریج کی بو اور دوسری چیزوں میں بھی بونہیں پڑے گی۔

سبزیوں کی تازگی برقرار رکھنے کیلئے:
سبزیوں کو فریج میں اخبار میں لپیٹ کر رکھیں ،بہت دیر تک تازہ رہیں گیں اور اگر باہر رکھنا چاہ رہے ہیں تو اخبار کو گیلا کر کے سبزی میں لپیٹ دیں۔

چاندی اور جرمن سلور کے برتن:
ان کو دھو کر کپڑے سے خشک کر لیں اور نرم کاغذ میں لپیٹ کر پلاسٹک کے لفانے میں ڈال کر رکھ دیں۔ کالے نہیں ہوں گے۔

ایلومینیم کا برتن جل جائے :
اگر ایلومینیم کا برتن جل جائے تو اس میں سرکہ ڈال کر پانی سے بھر کر ابالنے رکھ دیں۔ تھوڑی دیر بعد داغ صاف ہو جائے۔

تانبے کے برتن :
تانبے کے برتن کو صاف کرنے کے لئے نمک اور سر کے کو ملا کر اچھی طرح رگڑیں اور پھر دھولیں۔ برتن میں چمک آجائے۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے

ربڑ کے دستانے:
ربڑ کے دستانے استعمال کے بعد ان کو اندر اور باہر سے پاوڈر لگا کر رکھ لیں اسی طرح چپکیں گے بھی نہیں اور پھٹیں گے بھی نہیں۔

سر کی جوئیں:
جن کے سر میں جوئیں ہوں وہ سر کو نیم کے پانی سے دھوئیں ،جوئیں مر جائیں گیں۔ نیم کے پانی کیلئے نیم کے پتوں کا رس نکال لیں۔

جلی ہوئی جلد:
جلی ہوئی جگہ پرفوراً کسٹرڈ آئل لگا دیں۔ جلن ختم ہو جائے گی اور داغ کبھی نہیں رہے گا۔

خشک پالش:
خشک پالش کو گرم پانی میں رکھ دیں ،نرم ہو جائے گی۔