pakvszim_t20

پہلا ٹی ٹونٹی : پاکستان کی شاندار کامیابی

EjazNews

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں زمبابوے کے کپتان چمو چبابا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے لیکن ہم بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلیں گے۔پاکستان نے آج کے میچ میں سابق لیگ اسپنر کے بیٹے عثمان قادر کو ڈیبیو کرایا ہے۔

بابر اعظم نے 82۔ فخر زمان 19 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے جبکہ حیدر علی سات رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ 36سکور بنا پائے۔
یوں 4وکٹوں کے نقصان پر پاکستانی ٹیم نے 18.4اوورز پر 157رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

محمد حسنین نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے ہی اوور میں زمبابوین کپتان چمو چبابا کو آوٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔
برینڈن ٹیلر اور شان ولیمز نے سکور کو 34 تک پہنچایا ہی تھا کہ حارث روف نے پویلین کی راہ دکھائی۔
شان ولیمز نے 24 گیندوں پر 25 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی لیکن عثمان قادر نے ڈیبیو پر اپنے پہلے ہی اوور میں ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ سکندر رضا صرف 7رنز بنا سکے۔
ریان برٹ اور ویزلے میڈھویرے نے مل کر سکور کو 122 تک پہنچایا لیکن حارث روف نے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلا دی۔

یہ بھی پڑھیں:  تیسرا ٹیسٹ ڈرا_ انگلینڈ کی جیت

چھٹی وکٹ کے نقصان تک زمبابوے 156سکور بنا چکا تھا اور یوں پاکستان کو 157رنز کا بڑا ہدف زمبابوے نے پاکستانی ٹیم کو دیا ہے۔

پاکستان سکواڈ
بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد رضوان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، وہاب ریاض، محمد حسنین اور حارث روف۔