pml N imran nazir

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

EjazNews

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو تھانہ فیصل ٹاون پولیس نے گرفتار کیا جہاں سے انہیں چوہنگ تھانہ لے جایا جائے گا۔خواجہ عمران نذیر کی زیراستعمال گاڑی کو ماڈل ٹاون لنک روڈ پر روکا گیا تھا اور ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی پولیس کو مطلوب ہے اس لیے روکا گیا ہے۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ یہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے تاہم وہ ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حکومت جو مرضی کر لے 13 دسمبرکوتاریخی جلسہ ہو گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران نذیر کی گرفتاری پر کہا کہ عمران نذیرکی گرفتاری لاہورجلسہ روکنے کی کوشش ہے تاہم لاہور کا جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  منظور پشتین کی گرفتاری: پرامن احتجاجی مظاہرے، اسلام آباد میں گرفتاریاں