trum

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شیئر کر دی

EjazNews

ترقی پذیر ممالک میں تو آپ نے دھاندلی کے بہت چرچے سنے ہوں گے ۔ اس دفعہ دنیا کی سب سے طاقتور کرسی کیلئے بھی دھاندلی کے جھگڑے سامنے آرہے ہیں۔دونوں صدارتی امیدواروں کے حامی سڑکوں پر نکلے ہیں ۔ کوئی ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی ہے تو کوئی بائیڈن کے حق میں نعرے لگا رہا ہے۔ شاید اس سے پہلے امریکیوں نے خود ایسا منظر کبھی نہ دیکھا ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہے جب امریکی الیکشن اس قدر متضاد ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکہ میں الیکشن کبھی اتنے متضاد نہیں ہوئے ہیں۔
امریکی صدر الیکشن کے پہلے روز سے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں لیکن امریکی الیکشن میں دھاندلی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔ کیونکہ ساری دنیا یہی سمجھتی ہے کہ امریکہ میں بالکل شفاف الیکشن ہوتے ہیں لیکن یہ الیکشن اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ امریکہ میں بھی الیکشن ہائی جیک ہونے شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اب اپوزیشن کو ایک اور عمران خان دیکھنے کو ملے گا

ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس سے وہ یہ بتارہے ہیں کہ الیکشن میں ان کے ساتھ دھاندلی کیسے ہوئی ہے۔ ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو ڈونلڈ ٹرمپ نے شیئر کی ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سے الیکشن کے سارے عمل پر کتنا اثر ہو گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گالیکن ڈونلڈ ٹرمپ یہ ضرور ثابت کر گئے ہیں کہ امریکی الیکشن بھی دھاندلی کی آوازیں اٹھا کریں گی۔