Prime Minister

جنرل مشرف نے شریف اور زرداری کو این آر او دے کر اس ملک سے سب سے بڑا ظلم کیا:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد سوات میں صحت کارڈ کے اجرا کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ ڈراما ہورہا ہے کہ سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، ان میں ایک ڈاکو لندن جا کر بیٹھ جاتا ہے، بیماری کی ایکٹنگ کرتا ہے جس سے ہمیں ترس آ جاتا ہے، وہ باہر چلا گیا، لیکن پہلے اس نے کوشش کی تھی کہ کسی طرح این آر او مل جائے۔ این آر او کی پوری کوشش کی لیکن وہ یہ جانتا ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دینے لگا، جب اس کو یہ علم ہو گیا کہ جس طرح بلیک میل کرنا ہے کرلیں عمران خان این آر او نہیں دے گا تو اس نے باہر بیٹھ کر گیم کھلنا شروع کردیا۔ اس نے پاکستانی فوج اور عدلیہ پر حملہ کرنے کا جو کھیل کھیلنا شروع کیا ہے اور فوج کو کہہ رہا ہے کہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو بدلو یعنی فوج کو کہہ رہا ہے کہ بغاوت کرو، اپنا پیسہ بچانے کے لیے لندن میں بیٹھ کر فوج کو کہہ رہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کرو، اس سے بڑا ملک کا دشمن کون ہو سکتا ہے اور اس کی بیٹی بھی یہی باتیں کررہی ہے۔ مریم نواز اُس فوج کے خلاف یہ زبان استعمال کررہی ہے جو ہر روز اس ملک کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، پڑوسی ملک کا وزیر اعظم اور سکیورٹی ایڈوائزر پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ایسے وقت یہ فوج کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کررہی ہے۔ کوئی اور ملک ہوتا تو ایسی زبان استعمال کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیا جاتا لیکن یہاں ہم عورتوں کا احترام کرتے ہیں، اس لیے انہیں اجازت ہے کہ وہ کھل کر بات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومتی کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے: شاہ محمود قریشی
Prim Minister Health card
وزیراعظم عمران خان ہیلتھ کارڈ دیتے ہوئے ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے پی کے بھی دیکھے جا سکتے ہیں

وزیراعظمنے کہا کہ نواز شریف گیدڑوں کی طرح باہر بیٹھ کر بول رہا ہے، بیٹے بھی پیسہ چوری کر کے باہر بھاگے ہوئے ہیں، میں اپنی قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایک ایسا فیصلہ کن وقت ہے اور 30 سال سے حکمرانی کر کے ملک کو لوٹنے والی دونوں جماعتوں کے سربراہان اب مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ جس دن میں نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ان ڈاکوؤں کو این آر او دیا اس دن اپنے ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا، جنرل مشرف نے شریف اور زرداری کو این آر او دے کر اس ملک سے سب سے بڑا ظلم کیا کیونکہ اس کے بعد ان دونوں نے پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا۔