school after lock down

سکول بند نہیں ہوں گے ،سردیوں کی تعطیلات کم یا نہ کرنے کا فیصلہ حالات پر ہوگا

EjazNews

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور متعلقہ سیکرٹریز کے علاوہ چیئرمین ایچ ای سی، چیئرمین آئی بی سی سی اور فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ (ایف جی ای آئی)، نیوی اور ایئرفورس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس میں ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔فورم میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انفیکشن کی شرح میں اضافے والے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ مقامی انتظامیہ کی مدد سے سرانجام دیا جائے گا۔

تمام صوبوں میں موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ صوبوں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کووڈ۔19 سے قبل تعلیمی سال 32 ہفتوں کا تھا اور اب یہ صرف 11 ہفتوں کا رہ گیا ہے لہٰذا موسم سرما کی تعطیلات غیر مناسب ہوں گی۔وفاقی وزیر نے تمام صوبوں سے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے سائوتھ افریقہ کو 308رنز کا ہدف دے دیا