LOC

بھارتی فورسز کی ایک مرتبہ پھر شہری آبادی پر فائرنگ

EjazNews

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے بگسر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا جسے قریبی طبی مرکزمنتقل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز اکثر و بیشتر شہری آبادی کو نشانہ بناتی رہتی ہے جو کہ کسی طرح سے بھی ٹھیک  نہیں ہے۔ انٹرنیشنل قوانین بھی اس کی اجازت نہیں دیتا لیکن بھارتی فورسز انٹر نیشنل قوانین کو بھی پس پشت ڈال رہی ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان بدل رہا ہے، مقدمات کی سماعت اب ویڈیو لنک سے بھی ہوگی