mahi chai goshqand

ماہی چے گوشفند

EjazNews

اشیاء ووزن:
ثابت ران ڈیڑھ سے دوکلو، نمک حسب ذائقہ، لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ، پیاز تین عدد درمیانی، ٹماٹر پانچ سے چھ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، جائفل پسا ہوا تین چوتھائی چائے کا چمچ، دار چینی ایک ٹکڑا، لونگ چھ سے آٹھ عدد، تیز پات ایک پتہ، مکھن دو کھانے کے چمچ، آئل آدھی پیالی۔

ترکیب:
ٹماٹر کو ابلتے ہوئے گرم پانی میں دو سے تین منٹ ابال کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور اس کا چھلکا نکال لیں۔ پھرانہیں بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں ۔

پھیلے ہوئے پین میں آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں سے آدھی پیاز علیحدہ کر لیں۔ فرائی کی ہوئی پیاز میں تیز پات، لونگ ، لہسن ، نمک اور لال مرچ ڈال کر فرائی کریں پھراس میں بکرے کی ران کے دو ٹکڑے کر کے ڈالیں اور چار پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت سنگترہ

ابال آنے پر آنچ ہلکی کر کے گوشت گلنے تک پکائیں۔ علیحدہ پین میں مکھن کو پگھلا کر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز ڈالیں اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ پھر اس میں گوشت کی یخنی ڈالیں اور دار چینی اور جائفل کو باریک پیس کر شامل کر دیں۔ جب گریوی گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں۔

پریزنٹیشن:
بڑے پلیٹر میں ران کو رکھ کر اس پر گریوی ڈالیں اور افغانی نان یا زعفران والے چاولوں کے ساتھ خاص مہمانوں کا استقبال کریں۔

زعفرانی چاول بنانے کے لئے:

تین پیالی ابلے ہوئے چاولوں کو دو کھانے کے چمچ میں سیاہ زیرے کے ساتھ فرائی کریں اور اس میں چار کھانے کے چمچ زعفرانی والا پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
یہ ڈش چھ سے سات افراد کیلئے کافی ہے۔