pakvszim_odi

زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے ٹیم کا اعلان،تین تبدیلیاں

EjazNews

مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

صباح الحق کا کہنا تھا کہ سکواڈ میں ظفر گوہر، عبد اللہ شفیق، محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

نئے تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رئوف کی جگہ موقع دیا گیا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی جس پر خوشی ہے۔

قومی ٹیم کے 15رکنی سکواڈ میں شامل کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبد اللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان ، افتخار احمد، خوش دل شاہ اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

فاسٹ بائولر فہیم ا شرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی،محمد حسنین اور موسیٰ خا ن شامل ہیں۔

موسیٰ خان نے گزشتہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔جبکہ لیگ سپنر عثمان قادر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
قومی ٹیم سیریز جیت چکی ہے ۔ یہ سیریز کا تیسرا میچ ہے جو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں شک و شبہ نہیں: رچرڈسن