Brain_saslik

برین شاشلک

EjazNews

اشیاءووزن:
بکرے کے مغز دو عدد ، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ، انڈے دو عدد، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
مغز کو جھلی نکال کرصاف دھو لیں اور آدھی پیالی پانی میں نمک ، ادرک لہسن، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ابالیں۔ اس میں مغز شامل کر کے پانی خشک ہونے تک درمیانی آنچ پرپکائیں۔پھر ٹھنڈا کر کے مغز کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور ان پر چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔
ان ٹکڑوں کو پھینٹیں ہوئے انڈے میں ڈپ کر کے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر یں اور آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔ شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیاز کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر کے ان پر نمک اور چاٹ مصالحہ چھڑکیںاور انہیں دو کھانے کے چمچ آئل میں تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فش اینڈ مشرومز کینو لینی

پریزنٹیش:
چکن شاشلک کی طرح چھوٹی لکڑی کی سیخوں پر لکا کر پیش کریں۔ یہ ڈش تین افراد کیلئے کافی ہوتی ہے۔