shibli_faraz

لگتا ایسا ہے کہ ن لیگ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک کو عالمی سطح پر شرمندہ کرے:وزیراطلاعات

EjazNews

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ ایاز صادق نے پاکستان کی فتح کو شکست میں بدلنے کی کوشش کی، وہ اسمبلی کے فلور پر معافی مانگیں۔پی ڈی ایم کی قیادت بھی ندامت کے ساتھ بیان کی مذمت کرے اور معافی مانگے ورنہ قوم ان سے حساب لے گی۔ ایاز صادق کے بیان پر انڈیا میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔اس بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ایک اہم عہدے کے قابل نہیں تھے۔ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آپ ہوتے کون ہیں کہ اس قسم کی باتیں کریں۔

ان کا کہناتھا لگتا ایسا ہے کہ ن لیگ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک کو عالمی سطح پر شرمندہ کرے، اس وقت ملک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ انڈین پائلٹ ابھینندن کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا جس سے پاکستان کا امیج بہتر ہوا اور دنیا بھر نے اس اقدام کی پذیدائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمٰن کو پیپلز پارٹی کی اخلاقی مدد ملے گی

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کرونا کے باوجود حکومت کی حکمت عملی کی وجہ سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

انہوں نے حزب اختلاف کے اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اداروں پر پریشر ڈال کر اپنے لیے سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر ایسا ہونے والا نہیں۔معیشت میں بہتری کے رجحان کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھونڈا طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ہمارے بہادرشاہینوں نے بھارتی جہازکو گرایا اور اس کے پائلٹ کو پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارریاست کے طورپرہم نےامن کی خاطربھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔ ماضی کے وزرائےاعظم میں فیصلے کرنےکی اہلیت ہی نہیں تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کوعالمی طورپرسراہا گیا۔