islambad high court

فرانس سے سفارتی تعلقات :عدالت نے کیس وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا

EjazNews

ہائی کورٹ میں فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مذمت تو کی ہے اور فرانسیسی سفیر کو بھی بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسمبلی سے بھی قرارداد بھی پاس ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ سے قرارداد کا آنا بھی عوام کی ترجمانی ہے۔ عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجواتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔

یہ بات مدنظر رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔سفیر مارک بارٹی کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام مخالف بیانیہ کا فوری نوٹس لے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کو اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کے لیے خط بھی لکھا ہے۔پاکستان کی سینٹ اور قومی اسمبلی میں خاکوں کی اشاعت کیخلاف مذمتی قرار دادیں بھی منظور کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شکر گڑھ میں کچہری کے اندر لڑکی پر تشدد کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

جبکہ سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلم ممالک فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر فرانس کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کیلئے بھی مہم چلائی جا رہی ہے۔