orange line

لاہوریوں کیلئے خوشخبری

EjazNews

میاں شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ ان کے دور حکومت میں مئی 2018 میں آزمائشی بنیادوں پر ٹرین چلانے کا افتتاح کیاگیا تھا لیکن پورے روٹ پر نہیں کچھ حصہ پر باقی حصہ پر ابھی کام کو مکمل ہو نا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ماضی کی طرح پچھلی حکومتوں کے شروع کیے گئے منصوبے بند کرنے کے بجائے مکمل کیے ہیں اور مزید ایک ہزار 115 ارب روپے کے منصوبے مکمل کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ معاشی مسائل کے باوجود حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر 15 ارب روپے سبسڈی دے گی۔

27کلو میٹر طویل ٹریک پر علی ٹائون سے ڈیرہ گجراں تک اورنج لائن ٹرین چلے گی۔ اس ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40روپے مقرر کیا گیا ہے۔
25اکتوبر سے اب عوام الناس اس ٹرین پر سفر کر سکتے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے اس کی آزمائش کی جارہی تھی۔ اورنج لائن کے ٹریک پر ٹرین بغیر مسافروں کے سفر کر رہی تھی تاکہ افتتاح کے بعد ٹرین میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے بہن،بھائی ہیں،ہم ایک جان دو قالب ہیں:بلاول بھٹوزرداری