imran_khan_france

فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا:وزیراعظم عمران خان

EjazNews

فرانسیسی صدر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ یہ پورے پاکستان اور امت مسلمہ کے جذبات اور احساسات ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ میکرون کو دنیا کو مزید تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرنا چاہیے تھا۔ فرانس کے صدر نے توہین آمیز خاکوں کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹارگٹ کیا اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ لیڈر کی خاصیت انسانوں کو متحد کرنا ہوتا ہے۔ توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  حارث رؤف نے آسٹریلوی ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا۔

انہوں نے مزید نے لکھا کہ ایک لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے اور لیڈر کو نیلسن منڈیلا کی طرح لوگوں کو متحد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ صدر میکرون کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ گستاخانہ خاکوں کی حوصلہ افزائی سے اسلام اور پیغمبر اسلام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسلام کو سمجھے بغیر نشانہ بنانے پر دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے۔ جہالت پر مبنی بیانات، نفرت، اسلامو فوبیا اور انتہا پسندی کوفروغ دیں گے۔