Talbiya

تلبینہ

EjazNews

اشیاء ووزن
جو،رات میں بھگو دیںآدھا کپ، دودھ ایک کلو، کھجور آٹھ عدد، شہد حسبِ ذائقہ،پستہ کتر لیں، بادام کاٹ لیں، کاجوکاٹ لیں،کشمش اور کھوپرا حسبِ ضرورت۔

ترکیب:
ایک پین میں دودھ ڈال کر اُبال لیں۔ پھر اس میں سے آدھا کپ نکال کر ایک طرف رکھ دیں اور باقی دودھ میں جَو ڈال کر گلنے کے لیے رکھ دیں،جب جوگل جائے،تو چولھا بند کردیں۔ اس دوران کھجوروں کی گٹھلیاں نکال کر بلینڈرمیں کھجور اور آدھا کپ دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب جَو میں کھجوروں کا آمیزہ اور شہدڈال کر درمیانی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکنے دیں۔ گاڑھا ہونے پر چولھا بند کرکے تلبینہ باؤل میں نکال کر ڈرائی فروٹس چِھڑک دیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  باریک سویوں کا زردہ