sanjida islam_2

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی سنجیدہ اسلام کا منفردشوٹ

EjazNews

کچھ الگ کرنے کا جنون بھی آدمی سے کیا کچھ کروا لیتاہے۔ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام سرخیوں کی زینت اس وقت بنیں جب انہوں نے شادی کے جوڑے میں کرکٹ سٹیڈیم میں فوٹو شوٹ کروایا اور ویڈیو بنوائی۔

سنجیدہ اسلام کی ویڈیو اور تصاویر کو کرکٹ شائقین بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں اور پسند بھی کر ر ہے ہیں۔شادی کے جوڑے میں چھکے چوکے مارتی لڑکی کو کرکٹ شائقین بڑی داد دے رہے ہیں۔

sanjida islam
سنجیدہ اسلام کی آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر

سنجیدہ اسلام نے کرکٹ سٹیڈیم میں شوٹ تو کروایا ہی جاتے ہوئے شادی کے جوڑے میں سکوٹی پر سوار بھی دکھائی دیں۔
سنجیدہ کے اس شوٹ کو آئی سی سی نے بھی شیئر کیا ہے ۔

یاد رہے سنجیدہ نے کرکٹر میم مصدق کے ساتھ شادی کی ہے۔ وہ بنگلہ دیش ٹیم میں مڈل آرڈر پلیئر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں شک و شبہ نہیں: رچرڈسن