chicken box patties

چکن باکس پیٹیز

EjazNews

اشیاء ووزن:
سموسہ پٹی حسب ضرورت،چکن بون لیس ابال کر ریشے کرلیںایک کپ، چکن کی یخنی ایک کپ،مکھن ایک کھانے کا چمچ، پیازباریک کٹی ہوئی ایک عدد، آٹاحسب ضرورت، دودھ ایک کپ،سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،مکس ہربزپاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک چوتھائی کپ،سُرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،سرسوں کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ،سویا ساس ایک چائے کا چمچ،موزریلا چیزکدوکش کرلیں حسب ضرورت، انڈے پھینٹ لیں دو عدد،پانی حسبِ منشاء، ڈبل روٹی کا چُورا حسبِ ضرورت اور تیل۔

ترکیب:
پہلے ایک پین میں مکھن گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ اب دو چمچ آٹا گھول کر اس میں ڈال کر تیزی سےچمچ چلائیںکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔ پھر تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ ڈالتی جائیں، تاکہ گاڑھا پن آجائے۔ اب اس میں یخنی شامل کرکے اُبال لیں۔ بعد ازاں، اس میں سیاہ اور سفید مرچ، مکس ہربز ،لہسن پائوڈراور شملہ مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون کر چولھا بند کردیں۔ اب ایک بڑے باؤل میں چکن کے ریشے،شملہ مرچ والا آمیزہ، سویا ساس، سرخ مرچ پاؤڈر اور سرسوں کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کے بعد دوسرے باؤل میں تھوڑا سا آٹا گھول کر لئی بنالیں، تاکہ پیٹیز بند کر سکیں۔ اب سموسہ پٹی لے کر اس پر پہلے آٹے کی لئی لگائیں، اس کے اوپر کراس کی شکل میں ایک اور پٹی رکھیں اور چکن کے آمیزے اور موزریلا چیز سے بَھر کر چاروں طرف سے بند کردیں۔ اب اسے انڈےکے آمیزے میں ڈبو کر، ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ کر فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیکڈ اچاری مچھلی