tomato_and beauty_applying

ٹماٹر حسن بھی نکھارتا ہے

EjazNews

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ٹماٹر کو سبزی سمجھیں یا پھل بس یہ یاد رکھیں کہ یہ بہترین اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ یہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرتا ہے اور مہاسوں کے نتیجے میں جلد پر نمایاں ہونے والے نشانات اورزخموں کی بھرائی بھی کرتا ہے۔ سن برن کے لئے ٹماٹر کا رس متاثرہ حصے پر لگانے سے آرام آتا ہے۔ جھائیوں کے لئے انتہائی موثر ہے۔ٹماٹر میں جلد کی قدرتی نمی یا PHکی شرح متوازن رکھنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے چکنی جلد کا اضافی روغن ختم ہو جاتا ہے اور اس پر دانے اور مہاسے نہیں بنتے۔

باڈی اسکرب:
چار عدد ٹماٹروں کا گودا بلینڈ کریں، آدھا پیالی پہلے سے تیس منٹ پانی میں بھیگے ہوئے چاولوں کو گرائنڈ کر کے ٹماٹروں کے پیسٹ کے ساتھ ملا لیں۔ اس اسکرب کو غسل سے پہلے پورے جسم پر لگا لیں۔ بیس منٹ بعد نیم گرم پانی غسل لیں۔ چکنی جلد والوں کے لئے یہ بہترین باڈی اسکرب ہے۔
دو کھانے کے چمچ ٹماٹر کا گودا، ایک کھانے کا چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ بادام کا پاﺅڈر ملا کر پورے جسم پر لگا لیں۔ پیسٹ خشک ہونے لگے تو Loofah(توانائی کا خشک جھانوا) سے تیز تیزمل کر جسم کا مساج کریں۔ موسم سرما میں یہ اسکرب جلد کی خشکی دور کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیوٹی کیئر

حلقوں کیلئے :
صبح بیدار ہوتے ہی چہرہ دھوئیں اس کے بعد مساوی مقدار میں ٹماٹر کا رس اور لیموں کا رس ملا کر آنکھوں کے نیچے اورپورے چہرے پر لگائیں ۔ تیس منٹ بعد ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ روزانہ استعمال کریں۔

سن برن کیلئے:
دو ٹماٹروں کا گودا ، ایک گھیرا اور ایک لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں۔ یہ پیسٹ سن برن سے متاثر تمام جگہوں پر پندرہ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں، کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

کھلے ہوئے مسامات کے لئے:
ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس، ایک گرینڈ کیا ہواٹماٹر اور ایک کھانے کا چمچ دہی ملا کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔ تیس منٹ بعد ہلکے گرم پانی سے چہرہ اور گردن جھو لیں۔ یہ پیسٹ بلیچ کا کام بھی کرے گا۔

دانوں کے لئے:
ایک چوتھائی پیالی پھینٹی ہوئی دہی میں دو کھانے کے چمچ ٹماٹر کا گودا اور ایک کھانے کاچمچ جئی کا پاﺅڈر ملا کر بلینڈ کر لیں۔ چہرے پر خشک ہونے تک لگائیں۔ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ دانوں سے مستقل نجات حاصل کرنے کے لئے روزانہ یہ ماسک استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چھوٹے چھوٹے نسخوں سے آپ اپنی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کر سکتی ہیں