blast

دہشت گردی یا سلنڈر دھماکہ ؟

EjazNews

کراچی میں گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ایک عمارت میںدھماکہ ہوا ہے ۔اس سے ابو الاصفہانی رووڈ کے قریب بینک میں دھماکے سے 4منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہو گئی ہے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز، امدادی ٹیمیں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر امدادی کام شروع کردیا۔

15افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جنہیں قریبی واقع ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ بینک کی کرسیاں اور موٹر سائیکلیں دوسری سڑک پر اڑ کر جاگری ہیں۔

ابتدائی طور پربتایا جارہا ہے کہ یہ سلینڈر دھماکہ لگتا ہے لیکن بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں جو دھماکے کی نوعیت کی تصدیق کریں گی۔تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیب نے مولانا فضل الرحمن کو بھی طلب کر لیا