apricot chicken

ایپری کوٹ چکن

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بغیر ہڈی کی بوٹیاں آدھا کلو، خشک خوبانی اک پیالی، نمک حسب ذائقہ، لہسن کے جوئے تین سے چار عدد، کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، شملہ مرچ ایک عدددرمیانی، بادام دس سے بارہ عدد، ووسٹر شائر ساس دو کھانے کے چمچ، براﺅن شوگر آدھی پیالی، مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ، آئل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
خوبانیوں کو صاف دھو کر ایک پیالی گرم پانی میں 10سے 15 منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ پھر پانی سے نکال کر ان کے بیج نکال لیں اورآدھی خوبانیوں کو بلینڈر میں بلینڈ کر کے پیسٹ بنالیں
بادام کو گرم پانی میں15سے 20منٹ بھگو کر چھیل لیں اور ہوائیاں کاٹ لیں۔ شملہ مرچ کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ۔
بادام کو گرم پانی میں 15 سے 20 منٹ بھگو کر چھیل لیں اور ہوائیاں کاٹ لیں۔ شملہ مرچ کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ لہسن کو کچل لیں ، چکن کی بوٹیوں کو صاف دھو کر اس پر لہسن، نمک، اورآدھا کھانے کا چمچ کالی مرچ لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مکھنی قیمہ

فرائینگ پین میں ایک کھانے کاچمچ مارجرین یا مکھن اور ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں۔ ا س میں شملہ مرچ کو ڈال کر دو منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں کٹے ہوئے بادام مارجرین یا مکھن اور آئل کو ایک دو منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں براﺅن شوگر ڈال دیں۔
ایک منٹ چمچ چلا کراس میں چکن کی بوٹیاں ڈا ل کر تیز آنچ پر فرائی کریں، پھر اس میں ووسٹر شائر ساس اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
اس میں بلینڈ کئے ہوئے خوبانی، ثابت بیج نکالے ہوئے خوبانی اور آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔ پانچ سے سات منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں۔
اتارتے ہوئے کالی مرچ ڈال کر ملا لیں اور شملہ مرچ والے پلیٹر میں نکال لیں۔

پریزنٹیشن:
رات کے کھانے پر یہ مزیدار اور منفرد چکن ابلے ہوئے چاولوں یا ابلی ہوئی اسپیگھیٹی کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کباب دیگی