zambabay2

خوش آمدید زمبابوے:زمبابوے ٹیم پاکستان پہنچ گئی

EjazNews

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے مہمان ٹیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔

zambabay2

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے تین نومبر کو کھیلا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں سات نومبر، آٹھ نومبر اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں شک و شبہ نہیں: رچرڈسن