Tik tok

ٹک ٹاک کی سروسز مشروط طور پر بحال

EjazNews

ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستان میں غیر اخلاقی مواد کو روکنے کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مشروط طور پر ٹک ٹاک سروس بحال کردی گئی ہے۔ غیر قانونی مواد کو پھیلانے سے روکنے کے لیے ٹک ٹاک پر مسلسل زور دیا جاتا رہا۔غیرقانونی مواد بلاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات سےاتھارٹی کو مطمئن نہیں کیا گیا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی معاشرتی اقدار اور پاکستانی قوانین کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کی یقین دہانی کردی ہے۔

اس سے قبل ٹک ٹاک انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانی قوانین کو مکمل فالو کریں گے اور غیراخلافی مواد کو روکنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوکو کرونا،تنقید کے نشتر بھی برس رہے ہیں اور پسند بھی کیا جارہا ہے