mishb ul haq

سرفراز ، عامر ، شعیب اور شنواری کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو سکواڈ میں جگہ دی ہے:مصباح الحق

EjazNews

مصباح الحق نے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا کہ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا لاہور میں شیڈول 3 ٹونٹی میچز کے لیے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نواجوان کھلاڑیوں کو متواتر مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہم نے شعیب ملک اور سرفراز احمد کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کے کیریئر ختم ہوگئے۔

سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عامر اور شنواری کو نہیں کھلایا جارہا کیونکہ ان کی جگہ ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیا جارہا ہے۔ سرفراز اس دوران فرسٹ کلاس کے میچز کھیلیں گے اور نیوزی لینڈ کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔

بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوںگے۔ دوسری طرف نیشنل ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے عبد اللہ شفیق کو ٹیم میںشامل کر لیا گیا ہے۔فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نسیم شاہ کی جگہ موسیٰ خان کو موقع دیا گیا ہے۔ جبکہ وکٹ کیپر روحیل نذیر بھی ٹیم میں اپن جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹیسٹ میچ :انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کو شکست

عابد علی، امام الحق، فخرزمان، اور حارث سہیل بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان قادر کے ساتھ ظفر گوہر اسپنرز ہوں گے۔ سکواڈ کے فاسٹ باﺅلرز میں شاہین شاہ، حارث رﺅف ، حسنین اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

زمبابوے سے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے جس میں میزبان بھارت کے علاوہ 7 اعلیٰ رینک کی ٹیمز کوالیفائی کریں گی۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں تبدیلیوں کا مقصد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنا ہے کیونکہ یہ ایونٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا کوالیفائنگ راونڈ بھی ہے۔

ممکنہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ 19 اکتوبر کو کیے جائیں گے اور اسی دوران 5 روزہ آئی سولیشن کے دوران کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گے اور بعد ازاں اسکواڈ 26 اکتوبر کو راولپنڈی روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اب اگلے سال اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا :آئی سی سی