kp national t20

سندھ کو ہرا کر،کے پی نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

EjazNews

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کے پی نے 143 رنز کا ہدف با آسانی 14.5 اورز میں پورا کر لیا۔
سندھ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنائے۔سندھ کی جانب سے خرم منظور 74 اور عمران عزیز 39 رنز بنا سکے۔ کے پی کی جانب سے عمران خان اور عثمان شنواری سے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کے پی کے کپتان محمد رضوان نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان نے 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سندھ کی جانب سے دانش عزیز دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل کے پی اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے نادرن پنجاب کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے 161 رنز کا ہدف با آسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مانچسٹر میں پاکستانی بائولر چھا گئے

سدرن پنجاب کی جانب سے ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز ذیشان اشرف نے 32 بالز پر 55 رنز سکور کیے ہیں۔

اس سے قبل نادرن پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں ناردرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
نادرن کی جانب سے علی عمران 50 اور شاداب خان 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔