thai soup1

تھائی سوپ

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن یا جھینگےآدھا کلو، سادہ نمک حسب ضرورت، ہری مرچیں چار عدد، چاول دو چائے کے چمچ، چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ،یخنی8کپ، لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ اورسویا ساس ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب:
سب سے پہلےچاول بھگو دیں۔اب تیل میں چکن یا جھینگے ڈال کر فرائی کریں اور ساتھ ہی ہری مرچیں، نمک، چائنیز نمک، سویا ساس اور چاول ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں۔ پھر یخنی ڈال کر پکنے دیں۔ اگر یخنی نہ ہو،تو 2چکن کیوبس ڈال کر8کپ پانی ڈال دیں۔ آخر میں لیموں کا رس ڈال کر پیش کریں۔اس سوپ میں کارن فلور نہیں ڈالا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹماٹر اور کوکونٹ سوپ
کیٹاگری میں : سوپ