home remedies

ہر قسم کے سائیڈ افیکٹس سے بچنے کیلئےگھریلو ٹوٹکوں سے جلد کو نکھاریں

EjazNews

یوں تو مارکیٹ میںبےداغ، صاف جلد کے لیےمختلف اقسام کی پراڈکٹس دستیاب ہیں،لیکن ان پراڈکٹس، خصوصاً فارمولا کریمز کےکچھ نہ کچھ سائیڈ ایفیکٹس ضرور ہوتے ہیں۔ سوذیل میںبےداغ، صاف جلد کے لیے چند آسان ٹوٹکےبیان کیے جارہے ہیں،جو ہر طرح کے مضر اثرات سے پاک ہیں۔

٭ایک پیالی میںدو چائے کے چمچ بیسن اور حسبِ ضرورت عرق گلاب مکس کرکے گاڑھا سا پیسٹ بنالیں اور اِسے چہرے اور گردن کی جلد پر برش کی مدد سے لگائیں۔ جب پیسٹ خشک ہو جائے، تو چہرے کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور نرم کپڑے سے خشک کرلیں۔چند ہفتوں کے استعمال سے نمایاں فرق محسوس ہوگا۔

٭دو ٹماٹر اچھی طرح دھو کر بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ اب ایک پتیلی میں ٹماٹر کا پیسٹ اور چار چمچ کارن فلور ڈال کراچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پرپانچ سے سات منٹ تک پکنے دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں لیموں کا رس ایک چمچ، وٹامن ای کے کیپسولز دوعدد، ایلوویرا جیل آدھا چمچ، زیتون کا تیل اور عرقِ گلاب ایک ایک چمچ شامل کرکے اچھی طرح مِکس کرکے ایک شیشی میں بَھر کر فریج میں رکھ دیں۔ اس کریم کو روزانہ دِن میں دو بار چہرے پر دس منٹ لگا کر سادہ پانی سے دھو لیں۔چند ہی روز میں چہرہ نکھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے

٭شہد اوردودھ کی بالائی ایک ایک چائے کاچمچ مِکس کرلیں۔ یہ آمیزہ چہرے پر لگا کر قریباً5 منٹ بعد مساج کریں اور20منٹ بعد چہرہ دھولیں۔یہ آمیزہ ہاتھوں اور پاؤں پر لگا سکتے ہیں۔چند دِن کے استعمال سے رنگت کھل اُٹھے گی ۔

وٹامن ای جلد کو خُوبصورت، تروتازہ اور صحت مند رکھنے میں اہم کردارہی ادا نہیںکرتا ،بڑ ھتی عُمر کے اثرات روکنے میں بھی کمال کی تاثیر رکھتاہے۔ وٹامن ای ،بادام، پالک، سورج مکھی کے بیج،مونگ پھلی ، بلیو بیری اور سبز پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ جلد کی خُوبصورتی کے لیے تیار کردہ مصنوعات میں وٹامن ای لازمی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ویسے تو مارکیٹ میں کئی کریمز اور فیس ماسکس دستیاب ہیں، جن میں وٹامن ای خاص طور پر شامل کیا جاتا ہے، تاکہ ان کے استعمال سے چہرہ کھلا کھلا، نکھرا نکھرا نظر آئے، مگر ہم ذیل میں وٹامن ای کے ساتھ چند ایسے قدرتی اجزاء سے تیار کیے جانے والے فیس ماسکس بنانے کے طریقے درج کررہے ہیں کہ جن کے استعمال سے ہر کوئی آپ کے چہرے کی تازگی و شادابی دیکھتا رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیڑے مکوڑے ختم کرنے کے گھریلو نسخے

٭ایک پیالے میں دو چائے کے چمچ پپیتے کا گُودا اور وٹامن ای کا ایک کیپسول اچھی طرح مِکس کرلیں۔پھر برش کی مدد سے آنکھوں کا حصّہ چھوڑ کر پورے چہرے پر30منٹ کے لیے لگائیں۔بعد ازاں ،ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ہفتے میں ایک بار یہ ماسک لگانے سے جہاںچہرے پر نکھارآئے گا،وہیں پانی کی کمی سے ہونے والے اثرات بھی کنٹرول ہوں گے۔

٭انڈے کا ماسک ہر طرح کی جِلد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔اگر اس میں وٹامن ای بھی شامل کرلیا جائے، تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے،جس کے لیے ایک پیالی میں اگر جِلد خشک ہو ،تو انڈے کی صرف زردی ،جب کہ چکنی جِلد کے لیے سفیدی الگ کرکے اس میں وٹامن ای شامل کرکے پھینٹ لیں۔ پھر برش کی مدد سے چہرے پر اچھی طرح لیپ کریں اور20منٹ بعد نیم گرم پانی میں کاٹن پیڈ بھگو کر چہرے سے ماسک اُتار لیں۔

٭دو عدد لیموں کا رس نکا لیں،پھر اس میں وٹامن ای کا کیپسول شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔یہ ماسک چہرے کی جِلد کے مردہ خلیات ختم اور کُھلے مسام بند کرنے کے لیےاکسیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے