dates-kheer

کھجور کی کھیر

EjazNews

اشیاء ووزن
کھجور(دھو کر گٹھلی نکال لیں)ایک کلو، دودھ دو کلو، چینی حسبِ ذائقہ، الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، خشک میوہ جات حسبِ منشاء اور چاندی کا ورق۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں دودھ لے کر گرم کرلیں۔ پھر اس میں چینی ڈال کر دھیمی آنچ پر مزید اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔بعد ازاں، کھجوریں گرائنڈ کرکے دودھ میں شامل کرکے پکنے دیں۔ گاہے بگاہے چمچ چلاتی رہیں۔ جب دودھ اور کھجوریں یک جان ہوجائیں تو خشک میوہ جات شامل کردیں اور گاڑھے ہونے پر چولھا بند کردیں۔ اب ایک باؤل میں ڈال کر چاندی کے ورق سے سجا دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پنیر جلیبی