Ehsaas undergraduate1

احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام کی درخواستیں 30اکتوبر تک جمع کروائی جاسکتی ہیں

EjazNews

وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2021-2020 کے لیے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل کھول دیا ہے، جہاں طلبہ آئن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ پورٹل 30اکتوبر تک آن لائن درخواستوں کے لیے کھلا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ تعلیمی سال 2020/2021 کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے، پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا رہے گا، سکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔

سکالرشپ سے متعلق معلومات دیتے ہوئے ثانیہ نشتر نے لکھا کہ ملک کی 119 سرکاری یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبہ وظائف کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جن طلبہ کی فیملی کی آمدنی 45,000 روپے سے کم ہے، وہ بھی احساس سکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور قلندر 138سکور کرنے میں کامیاب