macaroni salad

میکرونی سلاد

EjazNews

اشیاءووزن:
میکرونیز چارسو گرام، بندگوبھی، گاجر، ہری، لال اور نارنجی شملہ مرچ باریک کاٹ لیں حسب ضرورت، سیاہ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ، مسٹرڈ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ، سرسوں کی چٹنی ایک چائے کا چمچ، چلی گارلک پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ، اوریگانو پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ، کریم آدھا کپ، مایونیز آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی لے کر اس میںتمام سبزیاں اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔پھر دوسری پتیلی میں پانی لے کر میکرونیز اُبال لیں۔اب انہیں مِکس کرکے باقی تمام اجزاء شامل کردیں۔لذیذ میکرونی سلاد تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سبزیوں اور پھلوں کی مکس سلاد