Shinwari_Goshat

بیف شنواری کڑاہی

EjazNews

اشیاء ووزن:
بیف ایک کلو، ٹماٹرچھے عددکاٹ لیں،ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ پِسی ہوئی ایک چائے کا چمچ،سُرخ مرچ پاوڈردو چائے کے چمچ ،نمک حسب ذائقہ،ہری مرچیں چھے عدد اورتیل ایک کپ۔

ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور گوشت ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔ اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر مزید بھونیں۔پھر سُرخ مرچ پاؤڈر،کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ٹماٹر ڈال کے ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے دیں۔جب گوشت گل جائے، تو گرم مسالا اور ہری مرچیں ڈال کر مکس کریں اور دوبارہ ڈھکن ڈھک کر 5 منٹ کے لیے دَم دے دیں۔گرماگرم نان یا چپاتی کے ساتھ تناول کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ اورلیموں