pakistani women crickter

پی سی بی کی توجہ خواتین کرکٹرز پر بھی مربوط ہو گئی

EjazNews

پی سی بی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ کی تقرری ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ پانچ سال وکٹورینز ویمنزکرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ہیں۔ ڈیوڈ ہیمپ آسٹریلوی ویمنزبگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے بھی ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔جون 2020 میں پی سی بی نے سیزن 2020-21 کے لیے خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں اسپنر انعم امین اوربیٹر عمیمہ سہیل سمیت 9 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔گذشتہ سیزن کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میںاچھی کارکردگی پر بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی تھی۔

پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کٹیگریزکے معاوضوں میں اضافہ کردیا تھا۔ کٹیگری اے کی ماہانہ آمدن میں 33 فیصد ، بی میں 30 جب کہ سی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
پی سی بی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہنے اور انہیں کھیل کی طرف مزید راغب کرنے کے لیے ایک نئی کٹیگری تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمپشائر کی ٹی20 تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک

ایمرجنگ کٹیگری کی فہرست میں 16 سالہ سیدہ عروب شاہ، 15 سالہ عائشہ نسیم اور 22 سالہ منیبہ علی ، فاطمہ ثنائ، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صباءنذیراور سعدیہ اقبال شامل کیا گیا تھا۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک ایونٹس کے معاوضے بھی بڑھا دئیے تھے۔ ان ایونٹس کی میچ فیس اور انعامی رقم میں 100 فیصد جب کہ ڈومیسٹک ڈیلی الاونس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔پی سی بی نے بسمہ معروف کو سیزن 2020-21 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ ہیڈ کوچ اقبال امام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔