belgium_king_daughter

ایک ٹیسٹ نے آرٹسٹ کو شہزادی بنادیا

EjazNews

جنوری میں کیے گئے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ کنگ البرٹ ٹو ڈلفین بوئل کے بائیلوجیکل والد ہیں۔البرٹ ٹو چھ برس قبل اپنے بیٹے فلپ کے حق میں بادشاہت سے دستبردار ہوئے تھے، ایک طویل عرصے سے سابق بادشاہ البرٹ ٹو ڈلفین بوئل کے دعوے کو غلط قرار دے رہے تھے۔ شہزادی تسلیم کیے جانے کے بعد ڈلفین بوئل کے نام کے ساتھ اب ان کے والد کا نام سیکس کوبرگ لکھا جائے گا۔ان کے دو بچوں جوسفین اور اوسکر کو بھی شاہی لقب ملے گا۔

مختلف نشریاتی اداروں پر ایک دلچسپ خبر نشر ہو رہی ہے جس کے بارے میں سن کر حیرت بھی ہوتی ہے اور جستجو کا اندازہ بھی کیا جاسکتا ہے۔سات برس کی قانونی جنگ کے بعد بیلجیم کی آرٹسٹ کوعدالت نے سرکاری طور پر شہزادی تسلیم کر لیا ہے۔ڈلفین بوئل بیلجیم کے سابق بادشاہ البرٹ ٹو کو اپنا والد ثابت کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی تھیں۔عدالت نے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ڈلفین بوئل کو پرنسس آف بیلجیم مانا ہے۔
ڈلفین بوئل کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایک قانونی جیت میں جیت والد کی محبت کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ لیکن یہ انصاف ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ مزید یہ کہ جو بچے ایسے حالات سے گزرے ہیں یہ فیصلہ ان کو ہمت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد اور چند دلچسپ حقائق