bob

ڈین جونزدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

EjazNews

سابق آسٹریلین کرکٹر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ وہ آئی پی ایل کے سلسلے میں ان دنوں انڈیا میں تھے۔
ڈین مرون جونز 24 اکتوبر 1961 کو آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے نواحی علاقے کوبرگ میں پیدا ہوئے تھے۔ان کا شمار 1980 اور 1990 کی دہائی میں بہترین آسٹریلین بلے بازوں میں ہوتا تھا۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بطور کوچ کی حیثیت سے کھیل کے میدان سے وابستہ تھے۔ پاکستان سپر لیگ میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔انہوں نے اپنے کیریئر میں 52ٹیسٹ میچز کھیلے اور 3631رنز بنائے جن میں 11 سنچریاں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے 164 ایک روز میچ بھی کھیلے اور 6063رنز بنائے جن میں سات سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

جونز کھیلوں کے سفیر کے طور پر بھی جانے جاتے تھے انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے بہت اقدامات کیے۔
ڈین جونز کی پاکستان اور پاکستانی ثقافت کے ساتھ بھی بہت لگاؤ رہا، پی ایس ایل میں ٹیموں کی کوچنگ کے علاوہ بھی وہ پاکستان آتے جاتے رہتے اور پاکستان کپڑے پہن کر اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈالتے۔سوشل میڈیا پر ڈین جونز کے انتقال کی خبر کو صدمےکے ساتھ پڑھا گیا۔ان کی عمر 59 برس کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈسیریز کے کھلاڑی شارٹ لسٹ ہو گئے