Domestic Cricket

ڈومیسٹک سیز2020-21انعامی رقم کا اعلان

EjazNews

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 کے اس ابتدائی ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر تقریباَ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہو گی۔
ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپےدئیے جائیں گے جبکہ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ کے مین آف دی فائنل کو بطور انعام 35 ہزار روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ میں تقسیم ہونے والی انعامی رقم ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو ملنے والے ماہوار وظیفے اور میچ فیس کے علاوہ ہو گی ۔ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ