deepika padukone

انڈین اداکارائیں منشیات کے الزامات کی زد میں

EjazNews

انڈیا کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اداکارہ دیپکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان اور رکول پریت سنگھ کو اداکار سشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے طلب کر لیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول نے انہیں اگلے تین دنوں میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔فنکاروں کے منشیات استعمال کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں اب تک یہ بڑے نام ہیں۔

گزشتہ روز دیپکا پڈوکون کے منیجرکرشما پراکاش سے بھی اس کیس میں پوچھ گچھ ہوئی ہیں۔

ممبئی میں تلاشی کے دوران 59 گرام میراجونہ کی تحویل کے بعد 28 برس کی اداکارہ ریا چکربورتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر نارکوٹس کنٹرول بیورو کی جانب سے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے لیے منشیات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

ریا چکربورتی اور ان کے بھائی کو چھ اکتوبر تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت دو ملازمین اور فلم انڈسٹری کی شخصیات کو منشیات فراہم کرنے والے مبینہ ڈرگ ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کے نام ریا چکر بورتی سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  افتخار ٹھاکر نے احتجاجاً تمغہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کر دیا