sheen_shah_afridi

ہمپشائر کی ٹی20 تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک

EjazNews

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاونٹی ٹی20 چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی بہترین پرفارمنس کی بدولت ہمشائروائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت سے ہمکنار ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں اپنی تباہ کن سپیل میں لگاتار چار گیندوں پر جون سمپسن، سٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو پویلین بھیج دیا۔شاہین شاہ آفریدی شروع کے چھ میچوں میں 19 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے تھے۔لیکن آفریدی نے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں 19 رنز کے عوض چھ وکٹیں لے کر ہمپشائر کی ٹی20 تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔شاہین شاہ آفریدی ٹی20 کی تاریخ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔آفریدی کی بھرپور کارکردگی کی بدولت ہمپشائر بھی چھ لگاتار ہار کے بعد جیت کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  مصباح الحق نے ایک عہدہ چھوڑ ہی دیا

مڈل سیکس کے خلاف ہمپشائر کو 142 رنز کے دفاع میں جلدی وکٹوں کی ضرورت تھی۔ پاور پلے میں فے لکس آرگن نے 13 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ آفریدی کی پہلی وکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج میں سب سے زیادہ 413 رنز بنانے والے ایجیز باول کی صورت میں ملی جنہیں انہوں نے خوبصورت یارکر کرکے بولڈ کیا۔

تاہم اس کے بعد سمپسن کی جانب سے مہمان ٹیم کے لیے جب خطرے کی گھنٹی بجی تو آفریدی نے اپنا تباہ کن سپیل شروع کیا۔ وکٹ کیپر سمپسن نے سٹیونسن کے 17 وین اوور میں جب جیت کے لیے صرف 37 رنز درکار تھے تو لمبے چھکے لگائے۔لیکن اس کے بعد آفریدی نے لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر مڈل سیکس کی جیت کی امیدیں خاک میں ملا دیں۔۔