saeed gani

اگلے مرحلے میں سکول کھلیں گے،وفاقی وزیر۔نہیں کھلیں گے صوبائی وزیر سندھ

EjazNews

وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سکولوں کا شیڈول سب کی مرضی سے بنا،سعید غنی پہلے مشورہ کر لیتے تو اچھا ہوتا، طے ہوا تھا کہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق جائزہ لے کر پھر فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیںصوبے بھر میں دوسرے مرحلے کے تحت 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب مڈل کلاسز 21 ستمبر سے شروع نہیں ہوں گی۔ یہ مرحلہ 28 ستمبر تک موخرکیا جارہا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لیں اور پھر فیصلہ کریں گے۔

وزیرتعلیم سندھ کہا کہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کے 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرائے ہیں۔ کرونا ٹیسٹ کے 89 نتائج مثبت آئے ہیں، جس کی وجہ سے 21 ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کررہے ہیں۔

اس سے قبل ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ کراچی کے 88 اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ سٹاف میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ادارے کھلنے سے پہلے 13 ہزار پانچ سو سٹاف ممبرز کے ٹیسٹ کیے گئے،، مزید گیارہ ہزار اسٹاف ممبرز کے ٹیسٹوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا اور ملک بھر میں کرونا کی صورتحال کیا ہے؟