Lahore-High-Court

پرانا پیٹرولنگ سسٹم ناکام ہو گیا ہے:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

EjazNews

موٹروے ریپ کیس پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں پولیس نے ایک مرتبہ پھر بتایا کہ وہ پورے پنجاب میں پٹرولنگ کا سسٹم رکھتی ہے ۔حالانکہ جس جگہ پر ریپ کا یہ کیس ہوا ہے وہاں سے پولیس کے تھانے منٹوں کے فاصلوں پر ہیں۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ہر جگہ پر پٹرولنگ کا موثر نظام بنانے جا رہے ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پورے پنجاب میں پٹرولنگ کا موثر نظام موجود ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریماکس دیئے کہ مجھے لوگوں کی سکیورٹی چاہیے۔ آپ کا پرانا پیٹرولنگ سسٹم ناکام ہو گیا ہے۔ عدالت کو بتایا جائے کہ آئی جی پنجاب اور ماتحت پولیس افسران روزانہ کتنے گھنٹے گشت کریں گے؟

عدالت نے کہا کہ بتایا جائے متاثرہ افراد کو کیسے کمپن سیشن دی جا سکتی ہے؟ لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کے ہفتہ وار گشت کا شیڈول بھی طلب کیا ہے۔ ڈی پی اوز کے گشت کا شیڈول بھی طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں آئی جی پنجاب روزانہ کتنے گھنٹے بدل بدل کر کہاں گشت کرے گا؟۔ رات 11 سے ایک بجے ہر ضلع میں ایک سینئر افسر روڈ پر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم نے اپنے فرنٹ لائنرز کے نام عید کردی ہے انہیں عید کا تحفہ دینے کیلئے گھروں میں رہیں:وزیراعلیٰ سندھ

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر میں اپنی عدالت میں کام نہیں کروں تو سول جج تونسہ سے کام نہیں لے سکتا۔ جو بندہ گورنمنٹ کی پراپرٹی پر قتل یا زخمی ہو جائے، حکومت کو رقم دینی چاہیے۔ حکومت آئین کے تحت شہریوں کے تحفظ کی پابند ہے۔
درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔