shahbaz sharif

این آراو کیوں لیں گے، ہم تو پہلےسے نیب کو بھگت رہے ہیں:میاں شہباز شریف

EjazNews

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پارلیمان کی کارروائی کو پاوں تلے روندا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی نہیں ملکی مفادات کی بات کررہے تھے، اسپیکر نے ہماری ترمیم پر بحث نہیں ہونے دی اور نہ ہمیں بات کرنے کا موقع دیا۔ ہماری ترمیم حقیقی تھیں،اسپیکر کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ان کا رویہ انتہائی غیر پارلیمانی تھا، انہوں نے آج ریڈ لائن کراس کی ہے۔این آراو کیوں لیں گے، ہم تو پہلےسے نیب کو بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کون کس صورت میں این آر او مانگ رہا تھا اس پر ٹوئٹ کی تھی :وزیراطلاعات