imran_khan_apotistion

اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر بلیک میل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کر رہے تھے کہ جس طرح ہم کرونا سے نکل آئے ہیں اس پر اپوزیشن آج ہماری تعریف کرے گی۔لیکن انہوں نے جس طرح کے رویے کا مظاہرہ کیا اس سے ثابت ہوا کہ اپوزیشن اور پاکستان کے مفادات متصادم ہیں۔عالمی ادارہ صحت کہہ رہا ہے دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔ کیسز نیچے جا رہے ہیں۔

الزام لگایا کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی پر حکومت کو بلیک میل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے جو قانون سازی ہوئی ہے۔ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری حکومت میں نہیں آئے۔ بلیک لسٹ ہونے کا مطلب ملک پر پابندیاں لگے گی۔ اس کے نتیجے میں ہماری امپورٹس مہنگی ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج کے رویے کے بعد اپوزیشن کی لیڈرشپ کے بارے میں ان کے خدشات کو تقویت ملی۔ پاکستان کا مفاد یہ ہے کہ چوری شدہ پیسہ واپس لایا جائے لیکن اپوزیشن والے اپنا پیسہ بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔اپوزیشن سے جواب مانگیں تو کہا جاتا ہے کہ سیاسی انتقام لیا جاریا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیش سے ہر طرح کے کمپرومائز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن ہم کرپشن پر کمپرومائز کسی صورت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  تاریخی آیا صوفیا مسجد میں آج جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی