Rashid Mahmood

اداکار راشد محمود سے پی ٹی وی کی معذرت

EjazNews

راشد محمود نے سوشل میڈیا پر پی ٹی وی کی جانب سے ایک بھیجے گئے ایک چیک کو شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ پی ٹی وی نے انہیں مرثیہ پڑھنے پر محض 620 روپے کا چیک جاری کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی وی پر لوگ 15سے 25 لاکھ روپے تک ماہانہ وصول کر رہے ہیں حالانکہ ان کا شوبز سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔انہوں نے انتہائی کم معاوضے کا چیک فراہم کیے جانے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ احتجاجاً آئندہ پی ٹی وی کے لیے کام نہیں کریں گے۔
راشد محمود کی جانب سے انتہائی کم معاوضے کا چیک فراہم کیے جانے کے معاملے کو سامنے لانے کے بعد پی ٹی وی انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا تھا اور انتظامیہ نے اداکار سے معذرت بھی کی ۔

پی ٹی وی نیوز کی جانب سے 14 ستمبر کو ہی اداکار کی ایک ویڈیو جاری کی گئی، جس میں راشد محمود نے بتایا کہ انہیں 620 روپے کا چیک غلطی سے دیا گیا۔پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) نے انہیں کم پیسوں کا چیک ملنے کا نوٹس لیا اور ایم ڈی نے بتایا کہ انہیں غلطی کی بنیاد پر چیک جاری کیا۔
پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے معافی مانگے جانے کے بعد انتظامیہ نے راشد محمود کو نیا اضافی پیسوں کا چیک بھی جاری کردیا۔راشد محمود نے پی ٹی وی کی جانب سے اضافی پیسوں کا چیک ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ان سے پی ٹی وی نے معذرت کے بعد نیا چیک بھجوادیا۔اداکار نے پی ٹی وی کی جانب سے بھجوائے گئے نئے 9600 روپے کی چیک کی تصویر بھی شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:  میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کا ٹیزر ریلیز