blackboard-back-school

سکول کھل چکے ہیں ، ا یس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ

EjazNews

ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے چند ہفتوں بعد، 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند تھے ۔سندھ میں 26 فروری سے ہی تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے تھے۔
نویں ، دسویں جماعت، کالج اور یونیورسٹیاں مرحلہ وار دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں جہاں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا جیسا کہ گزشتہ ہفتے بین الصوبائی وزرا تعلیم کی کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) میں فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے گزشتہ روزلکھا تھا کہ کل ہم لاکھوں بچوں کو سکول میں خوش آمدید کہیں گے۔

اس سلسلے میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ، سکولوں کے منتظمین اور والدین سمیت بالغ طلبا کی بھی یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
این سی او سی نے تجویز دی کہ بچوں کو کھانسی اور بخار کی علامات کے ساتھ سکول نہ بھیجیں، کرونا وائرس کی شدید علامات کی صورت میں ان کا ٹیسٹ کروائیں اور اگر رپورٹ مثبت نکلی تو تعلیمی ادارے کو آگاہ کریں، بچوں میں سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور انہیں ہینڈ سینیائٹرز استعمال کرنے کی تجویز دیں، مزید یہ کہ ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں میں بھی بچوں کو سکول منتقل کرتے ہوئے سماجی دوری برقرار رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن لیڈر کاوزیراعظم کو جوابی خط