cricket

زمبابوے کی ٹیم پاکستان میں کرکٹ کا رنگ جمائے گی

EjazNews

شیڈول کے مطابق زمبابوے کی ٹیم کو 20اکتوبر سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔عالمی وبا کرونا کے باعث دورہ غیریقینی صورتحال سے دوچار تھا البتہ اب چیئرمین کے بیان کے بعد اب دورے کی امید روشن ہو چکی ہے۔کرک انفو کے مطابق نگوا مکوہلانی نے امید ظاہر کی کہ ٹیم کو دورہ پاکستان کی منظوری مل جائے گی اور جلد اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔

زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے بعد سیریز سے قبل قرنطینہ میں رہے گی اور یہ مدت تین دن سے ایک ہفتے پر محیط ہو گا اور سیریز کے انتظامات کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ انگلش بورڈ حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطے میں ہے۔کرونا وائرس کے بعد انگلینڈ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے بین الاقوامی سیریز کا انعقاد کیا اور اب تک انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی میزبانی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا کے شکار اولمپکس :شنید ہے 2021ء میں ممکن ہو پائیں