j_f17

ایک سا ل سے کم عرصہ میں پاک فضائیہ کا پانچواں طیارہ حادثے کا شکارہوا

EjazNews

مارچ2020 میں بھی پاکستانی فضائیہ کا ایف16 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والا ایف 16 طیارہ بھی 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کا حصہ تھا اور اس حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔

فروری2020 میں بھی صوبہ پنجاب کے علاقے شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں پائلٹ محفوظ رہا۔ میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا۔

جنوری2020 میں بھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔
پاک فضائیہ کا طیارہ FT-7 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمٰن شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے بروقت چھلانگ لگائی اور حادثے کے دوران محفوظ رہا۔ حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں روانہ ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں:وزیراعظم