ccpo lahore

سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

EjazNews

صحافیوں کے سامنے دئیے گئے ایک ویڈیو بیان میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی معذرت کی تھی کیونکہ میرا کوئی بھی غلط مطلب یا تاثر نہیں تھا اور اگر اس میں میری وجہ سے کوئی غلط فہمی ہوئی تو میں تہہ دل سے اپنی بہن جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس سے معذرت کرتا ہوں۔میں ان تمام طبقات سے جہاں پر رنج و غم اور غصے کی کیفیت ہے میں ان سب سے معذرت کرتا ہوں۔

تاہم اس موقع پر صحافی کی جانب سے اصل ملزمان کی تاحال گرفتاری میں پولیس کی ناکامی سے متعلق سوال کیا جس پر سی سی پی او نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفرید ی دورہ انگلینڈ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟