reap

لاہور میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو ہدایت کی کہ ملزموں کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھیں کہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا جس کی وجہ سے وہ رک کر اپنے خاوند کا انتظار کر رہی تھیں۔

ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایس پی آئی اے اور ڈویژنل ایس پی کی سربراہی میں دو علیحدہ علیحدہ اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور مقدمہ کی تفتیش سے متعلق تمام تر معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقع کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سنگین جرم میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مظلوم خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوری 2020ءمیں یوٹیلٹی سٹورز کو6ارب کی سبسڈی ملے گی،سستی اشیاء مہیا کرنے کیلئے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ایک بہت اچھا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائے گا لیکن ابھی اسے میڈیا پر نہیں بتایا جا سکتا،20 ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں اور اس انویسٹی گیشن کو ڈی آئی جی خود دیکھ رہے ہیں، جلد از جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔