imran

ذہین پاکستانی ملک سے باہر بیٹھے ہیں، یہ ہمارا اثاثہ ہیں:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ سمندر پار پاکستانی ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح ہماری مدد کرنی تھی وہ نہیں ہوسکی۔ اوورسیز پاکستانی قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑاقدم ہے۔ بڑے منصوبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت یقینی بنائی گے۔ ملکی ٹیکس کا آدھے سے زیادہ پیسہ قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے۔ قرضوں کی واپسی کیلئے دولت پیدا کرنی ہوگی۔ حکومت میں آئے تو اربوں ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا تھا۔ہمارے ملک میں دوہری شہریت والے کو ایسا سمجھا جاتا ہے جیسے وہ کوئی غدار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں۔ تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔ ڈالر کی کمی سے ملک میں پیسے کی قدر گرنا شروع ہوتی ہے۔ چاہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پید کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی معیشت پر کرونا کس طرح اثر انداز ہو رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے مختلف شعبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کو لایا گیا۔ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔ اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ذہین پاکستانی ملک سے باہر بیٹھے ہیں، یہ ہمارا اثاثہ ہیں۔ بتانا چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی زیادہ محب وطن ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے سمندر پارپاکستانی فنڈ کی منتقلی، بل کی ادائیگی اورسرمایہ کاری کرسکیں گے۔اس سہولت کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیجیٹل آن لائن اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنےکیلئے بنیادی دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔ تمام دستاویزات مکمل ہونے پر صرف 48 گھنٹے لگیں گے۔ صارف غیرملکی کرنسی یا پاکستانی روپیہ میں اکاؤنٹ یا دونوں کا انتخاب کرسکتا ہے۔
ان اکاؤنٹس میں فنڈزمکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لئے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کروڑوں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو فنڈ ٹرانسفرز، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم سندھ میں ایک شہر آباد کرنے جا رہے ہیں ،حکومت سندھ کو کیوں اعتراض ہے؟:وزیر اطلاعات