apple store1

ایپل کا نیا سٹور خریداروں سے زیادہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

EjazNews

سنگا پور میں ایپل کا نیا سٹور ، خریداروں سے زیادہ دیکھنے والوں کی توجہ کا محرک بن رہا ہے ۔ ا س کی خوبصورت اور منفرد بناوٹ ہی سے پتا چلتا ہے کہ ایپل اپنے سٹورز کی تعمیر پر کس طرح کی توجہ دیتا ہے۔

روم کے قدیم چرچ پینتھون کی طرز پر بنائی گئی گنبد نما عمارت پانی پر تیرتی ہوئی ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے۔ عمارت پر خوبصورت شیشوں کا کام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عمارت کے اندر ترتیب سے لگائے گئے خوبصورت درخت سٹور میں موجود ایپل کے ملازمین کو ٹھنڈی چھاوں فراہم کرتے ہیں۔امریکہ سے باہر سنگا پور میں بنایا جانے والا یہ ایپل کا منفرد سٹور ہے جو لوگوں کی دلچسپی کا بھی موجب بن رہا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ کاروباری افراد اور ڈویلپرز کی میٹنگ کے لیے گنبد کے نچلے حصے جو کہ پانی میں ہے، بورڈ روم بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پانی پر بنا سپر سٹور تیرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ کمپنی کے بقول یہ اپنی نوعیت کا واحد اسٹرکچر ہے۔23 زبانوں پر عبور رکھنے والی 148 افراد پر مشتمل ٹیم اسٹور میں آنے والے صارفین کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے خوش نصیب لوگ جو موت کہ منہ سے بچے

ایپل کے صارفین تو اس سے محظوظ ہو ں گے لیکن اس کے ساتھ سات وہ لوگ بھی اس سے محظوظ ہو رہے ہیں جو اس کی خوبصورت کو دیکھ کر دنگ رہ رہے ہیں