babar azam

ٹی 20کی نئی رینکنگ ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن چھن گئی

EjazNews

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی بیٹسمین ایرون فنچ کی تیسری پوزیشن ہے۔ڈیوڈ ملان 4درجے ترقی کے بعد پہلے نمبرپر پہنچے اور انہوں نے پاکستانی بلے باز بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان کا 22واں نمبر برقرار ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم ٹی20 رینکنگ میں کی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
باولرزمیں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔باولنگ رینکنگ میں عماد وسیم 8ویں ا ور شاداب خان 9ویں نمبر پر ہیں۔

پہلے نمبر پر آسٹریلیا، دوسرے پر انگلینڈ اور تیسرے پر بھارت ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں اپنی چوتھی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا آخری میچ جیت کر نہ صرف سیریز برابر کی بلکہ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بھی براقرار رکھی ہے۔ سیریز ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کی رینکنگ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ ٹوورز کے سیمی فائنل میں جوکووچ نے نڈال کو شکست دے دی