اولمپکس

کرونا کے شکار اولمپکس :شنید ہے 2021ء میں ممکن ہو پائیں

EjazNews

جاپان کے اولمپک وزیر سیکو ہاشی موتو نے منگل کو کہا ہے کہ اولمپکس 2020 اگلے سال کسی بھی قیمت پر ہونے چاہئیں تاکہ کھلاڑیوں کی محنت رائیگاں نہ جائے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر اور آئی او سی کوآرڈینیشن کمیشن کے سربراہ جان کوٹس نے آئی او سی اجلاس کے ایک دن بعدغیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی صورت حال سے قطع نظر آئندہ سال 2021 میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا۔

جاپان کے اولمپک وزیر سیکو ہاشی موتو نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اگلے سال کھیلوں کے لیے کھلاڑی اس صورت حال میں بھی سخت محنت کر رہے ہیں، لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ ہمیں انہیں (اولمپکس کو) کسی بھی قیمت پر کروانا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مسٹر کوٹس کو یقین دلایا گیا ہے کہ باہمی کوششوں سے ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ، 236پر پاکستانی ٹیم آئوٹ

آئی او سی کے کوآرڈینیشن کمیشن کے سربراہ جان کوٹس نے کہا کہ کرونا ہو یا نہیں تاہم اولمپکس اگلے سال 23 جولائی کو شروع ہوں گے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے منتظمین کے ترجمان نے براہ راست جان کوٹس کی بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ وہ جان کوٹس کی بات کی حمایت کرتے ہیں یا انکار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رواں برس مارچ میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو موخر کر دیا گیا تھا۔ یہ گیمز 24 جولائی سے 9 اگست 2020 تک منعقد ہونا تھیں تاہم اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہونے ہیں۔

دوسری جانب جاپان کی سرحدیں آنے والے غیر ملکیوں کے لیے بند ہیں جبکہ حکام نے واضح کیا ہے کہ ایونٹ کے لیے دوبارہ تاخیر ممکن نہیں ہے اور ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ جاپان میں اس حوالے سے عوامی جوش و خروش کم ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینٹرل پنجاب کو سندھ کے ہاتھوں شکست

اس سے قبل مختلف مواقع پر اولمپکس کا بائیکاٹ کیا گیا اور یہ گیمز دہشت گرد حملوں اور مظاہروں کا بھی نشانہ بنیں لیکن ان واقعات کے باوجود 1982 سے اب تک مسلسل ہر چار سال بعد اولپمکس گیمز منعقد ہوتی رہی ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والا یہ کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔